اسلام آباد (پی این آئی)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے مشیر کی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ گزشتہ ایک سال سے ایف جے اے کے مشیر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔اس سے قبل سپریم کورٹ میں حلف برداری تقریب کے بعد جسٹس منصور علی شاہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کون کتنا کام کرتا ہے، سب کچھ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پرموجود ہے، پتا چل جائیگا کس نے کتنی رپورٹ شدہ فیصلے دیے ہیں.اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جسٹس منصورعلی شاہ نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کی، اس موقع پر ان سے سوال کیا گیا کہ چیف جسٹس کہتے ہیں کہ آپ کام نہیں کرتے کیاکہیں گے؟
جسٹس منصورعلی شاہ نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل ہم تویہاں صرف چائے پینے آئے ہیں، ویسے کبھی فرصت ملے توریکارڈ دیکھ لیجئے گا۔انھوں نے کہا کہ آپ کومعلوم ہوجائے گا کون کتنا کام کرتا ہے، سب کچھ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پرموجود ہے، پتا چل جائے گا کس نے کتنی رپورٹ شدہ فیصلے دیے ہیں۔جسٹس منصورعلی شاہ سے سوال کیا گیا کہ اگر حکومت کی طرف سے ریفرنس آیا تو گیا ہوگا؟ اس پرانھوں نے جواب دیا کہ جب ریفرنس آئے گا تو دیکھا جائے گا، کچھ غلط نہیں کیا تو ڈرنا کس بات کا۔ اوپراللہ دیکھ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں