تحریک انصاف کی قیادت سے کیا غلطیاں ہوئیں؟ شیر افضل مروت پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت سے کیا غلطیاں ہوئیں؟ شیر افضل مروت پھر کھل کر بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق “جیو نیوز” کے پروگرام” آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی سے نکالے گئے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کی موجودہ قیادت سے بہت سی غلطیاں ہوئی ہیں، جنہیں ہم چھپا رہے ہیں۔مجھے کیوں نکالا، اس کا جواب اُن کی پارٹی کے پاس نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کا کارکن گھاس نہیں کھاتا، جو بندر بانٹ ہے وہ سب کو نظر آرہی ہے، ہم سے بہت ساری غلطیاں ہوئی ہیں جنہیں ہم چھپارہے ہیں۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے فنڈز کا آڈٹ کرکے چندہ دینے والوں کو کیوں نہیں بتاتے؟ 26 نومبر کو ہم ڈی چوک کیوں آئے، اس کا احتساب کیوں نہیں ہوتا؟سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں، سارا کیا دھرا ان کا اور ان کے ساتھیوں کا ہے، یہ تو سفارش پر ہی سیکریٹری جنرل بن گئے ہیں۔جنہوں نے ضمیر کا سودا کیا اور اپنا ووٹ بیچا، وہ شوکاز نوٹس ملنے کے باوجود پارٹی میں موجود ہیں۔سلمان اکرم راجہ کو اگر کوئی بات ناگوار گزری ہے تو مجھے ان کی پرواہ نہیں، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، میں جلد پارٹی میں واپس آؤں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close