اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہاہے کہ پاکستان میں پیکا اور دھاندلی پر زور دے رکھا ہے،دباؤ سے آواز بند نہیں کی جا سکتی ، جیسے صحافی کی آواز بند نہیں کی جا سکتی اس طرح بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آواز بند نہیں کی جا سکتی،پاکستان کے پاس دو ہی راستے ہیں یا نیا الیکشن کرایا جائے یا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طیب اردوان پاکستان آئے ہوئے ہیں ہمارے حکمرانوں کو ان سے سبق سیکھنے چاہئیے،بنگلہ دیش چائنہ ہم سے آگے نکل گئے ،افغانستان بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پاکستان میں پیکا اور دھاندلی پر زور دے رکھا ہے،دباؤ سے آواز بند نہیں کی جا سکتی ، جیسے صحافی کی آواز بند نہیں کی جا سکتی اس طرح بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آواز بند نہیں کی جا سکتی۔
بابر اعوان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو انہوں کارنر کرا دیا ہے،پاکستان کا پاسپورٹ یمن سے بھی پیچھے چلا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی ضروری ہے،پاکستان کے پاس دو ہی راستے ہیں یا نیا الیکشن کرایا جائے یا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں