سابق ڈپٹی مئیر لاہورعارف حمید بٹ کی والدہ انتقال کرگئیں۔
سابق ڈپٹی میئر عارف حمید بٹ، طارق حمید بٹ اور زبیر حمید بٹ کی والدہ نیشنل ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ مرحومہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ممانی تھیں۔
مرحومہ کا جنازہ ہاؤس نمبر 134 بی ماڈل ٹاؤن لاہور سے بعدازنماز عصراٹھایا جائے گا،مرحومہ کی نماز جنازہ جامع اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں