مولانا فضل الرحمان کا پیکا ایکٹ کے حوالے سے بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ میں پیکا ایکٹ کے حوالے سے صحافیوں کی تائید کا اعلان کرتا ہوں ، پیکا ایکٹ ” پھیکا ایکٹ ” ہے ، ہمیں طاقت کے سامنے مرغوب نہیں ہونا ، ہم قدم قدم صحافیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پاکستان میں میڈیا کے بحران پر سیمینار میں علامہ ناصر عباس، محمود اچکزئی و صحافی رہنماؤں نے شرکت کی۔ مولانا فضل الرحمان بھی سیمینار میں شرکت پہنچے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا عظیم نے کہا کہ ہم عوام کی جنگ لڑی رہے ہیں ، ہم نے پی ٹی آئی کے دور میں بھی پیکا ایکٹ کو ختم کروایا ،آئی ایف یو جے کی صدر پاکستان آئی ہیں ، حکومت کو اگر پتا چل جاتا تو وہ شاید انھیں نہ آنے دیتی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے یا تو ہم جیتیں گے یا مریں گے ، اس ملک میں جمہوریت کے لیے ہم اعلان جنگ کرتے ہیں ، ہم کسی حکومت کے کبھی نہ غلام تھے نہ بنیں گے ، ہمیں آئین کے لیے اگر جان دینی پڑی تو دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close