اسلام آباد(پی این آئی)امریکہ کیلئے پاکستانی پروازوں کی بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کومتعلقہ فیس کی مد میں 75 ہزار ڈالرزادا کردئے گئے ۔
ذرائع کے مطابق ایف اے اے کی 5 رکنی ٹیم کی حتمی کلئیرنس کے لئے مارچ میں آمد متوقع ہے ، فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون سے ٹو کر دی تھی، فیس پاکستانی پروازوں کی کیٹیگری سی اے ون میں بحالی کی مد میں ادا کی گئی ۔پروازوں کی حتمی کلئیرنس کے لئےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ دستاویزات تیارکرلیں ہیں ، پابندی کے خاتمےپرامریکی شہر،نیویارک،شکاگو،ہیوسٹن کی پی آئی اے پروازیں بحال ہوں گی، ٹیم کی کلئیرنس کے بعد امریکہ کے لئے پی آئی اے براہ راست پروازیں آپریٹ کرے گی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ ماضی میں قومی ائر لائن امریکہ کے لئے پروازیں مانچسٹر کے راستے آپریٹ کرتی تھی ، پابندی کے خاتمے پر دو سال بعد امریکہ کے لئے پی آئی اے پروازیں آپریٹ کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں