علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیلئے اچھی خبر

لاہور(پی این آئی)پولیس نے 9مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں علیمہ خان کیخلاف 9مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی،پولیس نے 9مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کو بے قصور قرار دیدیا،تفتیشی افسر نے کہاکہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف تفتیش مکمل ہے،علیمہ خان اور عظمیٰ خان جناح ہاؤس کیس میں بے قصور ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close