پی ٹی آئی کے جلسوں میں شرکت کے حوالے سے شیر افضل مروت کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا پارٹی جلسوں میں بلائے بغیر شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، کسی بھی جلسے میں نہیں جاؤں گا جب تک قیادت خود نہ بلائے۔انہوں نے کہا میں نے تو ہمیشہ پی ٹی آئی کے حق کی بات کی ہے، میں نہیں چاہتا کہ قیادت میری وجہ سے تکلیف محسوس کرے، کچھ لوگ مجھے اسٹیج پر تقریر کرتے نہیں دیکھنا چاہتے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں صوابی میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے دوران شیر افضل مروت کو اسٹیج پر جگہ نہیں ملی تھی اور نہ ہی انہیں تقریر کا موقع دیا گیا تھا۔جس پر انہوں نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوابی جلسے میں نہ بیٹھنے کے لیے مناسب جگہ ملی نہ ہی خطاب کا موقع ملا، اگر قیادت میرے آنے پر ناخوش تھی تو پہلے بتادیتی۔انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں صرف بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے آیا تھا، میرے جلسے جلوس میں شرکت سے قیادت کو مسئلہ ہو تو بتا دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close