پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہو کر ہمارے ساتھ کھڑے ہو گئے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور محمود خان اچکزائی بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہائی کورٹ کی سینارٹی لسٹ کو متاثر کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع،دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے اور کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے سمیت 4 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواستوں پر وکلاء سے دلائل طلب کر لیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں