اسلام آباد(پی این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی رچرڈ گرنیل کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں کی جانے والی ٹوئٹس کے معاملے پر دفتر خارجہ کے حکام کا رد عمل سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دفترخارجہ کے حکام کا کہنا تھاکہ ریجرڈ گرنیل نے جب ٹوئٹس کی تو انکے پاس کوئی عہدہ نہیں تھا، ریچرڈ گرنیل نے اپنے ٹوئٹس ڈیلیٹ بھی کردیئے۔حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ ریجرڈ گرنیل کے پاس ابھی بھی کوئی عہدہ نہیں ہے، گرینل اب بھی صرف نامز دہیں، ان کے پاس اب تک کوئی عہدہ نہیں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رچرڈ گرنیل کو دنیا کیلئے اپنا خصوصی نمایندہ مقرر کیا ہے، تا ہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی تعیناتی کے حوالے سے جو ٹوئٹ کیا ہے، اس میں واضح کیا کہ ان کو وینیز ویلا اور شمالی کوریا کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ لیکن ان کا عہدہ دنیا کیلئے خصوصی نمایندہ کا ہی ہوگا۔
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رچرڈ گرنیل کو دنیا کے لیے اپنا خصوصی نمایندہ مقرر کیا ہے۔ تا ہم ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی تعیناتی کے حوالے سے جو ٹوئٹ کیا ہے، اس میں واضح کیا ہے کہ ان کو وینیز ویلا اور شمالی کوریا کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ لیکن ان کا عہدہ دنیا کے لیے خصوصی نمایندہ کا ہی ہوگا، اس لیے وہ دنیا میں کہیں بھی کام کر سکیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں