افسوسناک خبر ، ایک اور کشتی الٹ گئی

پاکستان سے دولتمند بننے کے خواب لے کر ڈِنکی لگانے والوں کی ایک اور کشتی ڈوب گئی۔

اسلام آباد میں فارن آفس نے لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے سے موصول ہونے والی اطلاعات کی روشنی میں پاکستان سے جانے والے تارکین کی ایک کشتی لیبیا کے ساحل کے قریبی علاقہ مین ڈوب جانے کی تصدیق کی ہے۔

لیبیا میں پاکستانی ایمبیسی کےمطابق کشتی میں 65 پاکستانی شہری سوار تھے، کشتی مرساڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹی۔

اسلام آباد مین فارن آفس کے ترجمان نے بتایا کہ لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ایک ٹیم کو فوری طور پر جائے حادثہ پر بھجوایا گیا ہے۔ سفارتخانہ پاکستانی متاثرین کی مزید تفصیلات جاننے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے وزارت خارجہ کے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close