پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے آرمی چیف عاصم منیر کو تیسرا خط لکھنے کا اعلان کردیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بتایا کہ بانی اگلے ہفتے آرمی چیف عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور چیف جسٹس عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔علیمہ خانم نے کہا کہ یہ سارے خط اوپن ہیں اور عوام ان خطوں کو پڑھ رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف فوج اور قوم کو ایک ہونا ہوگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان نے آرمی چیف کے نام دو خط لکھے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط بھجوایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے بطور سابق وزیراعظم آرمی چیف کوخط لکھا ہے۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ خط میں کہا گیا ہے ہمارے فوجی ہرروز قربانیاں دے رہےہیں، موجودہ حالات میں ضروری ہے پوری قوم فوج کےساتھ کھڑی ہو۔
انھوں نے بتایا تھا کہ خط میں 6نکات بیان کئے ہیں، خط میں پہلا نکتہ فراڈالیکشن اور26ویں ترمیم سےمتعلق ہے جبکہ القادرٹرسٹ کیس کے فیصلے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور پیکاقانون میں ترمیم اور معیشت سے متعلق نکات شامل ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بناکرتحقیقات کی جائیں کس کاکیاقصورہے، 26نومبر کا احتجاج آئین کے دائرے میں کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں