لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے روپوش مرکزی رہنما حماد اظہر بھی میدان میں آگئے، انہوں نے ایک احتجاجی ریلی کی قیادت کی۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کی قیادت میں پی پی 161 میں8 فروری کے حوالے سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں کارکنا ن کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس ریلی میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر اور رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون سمیت دیگر مقامی رہنمائوں نے شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں