پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، اہم ترین رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پشاور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سرکردہ کارکنوں اور عوامی نمائندوں بہادرشاہ باچہ،جمال شاہ،صابر خان اور شہاب خان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

اس سلسلے میں گاؤں شیرپاؤ میں ایک پروقار شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤکے علاوہ پارٹی کے ضلعی چیئرمین قیصر جمال خان ہشتنغرے اور پارٹی کے دیگرعہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کونسلر بہادرشاہ باچہ،جمال شاہ،صابر خان اور شہاب خان نے باقاعدہ طور پر قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیااور پارٹی قائد آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت اور پالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پختونوں کے واحدلیڈر آفتاب احمد خان شیرپاؤہیں جو عملی طور پر پختونوں کے بہبود ،تحفظ اور حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گزشتہ 11برسوں سے صوبے کے اقتدار پر براجمان ہے مگر صوبے کی تعمیر و ترقی اور پختونوں کی بہبود کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔سکندر شیرپاؤ نے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پختونوں کے حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔
انھوں نے صوبے کو درپیش مسائل و مشکلات اور بحرانوں پر قابو پانے کیلئے پختونوں کے اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی یکجہتی،وسائل پر اختیار اور ان کی آواز کو مزید موثر بنانے سمیت ان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اور اس سلسلے میں پارٹی اپنی مؤثر جدوجہد کی بدولت پختونوں کیلئے ایک نئی صبح اور درخشاں مستقبل کے حصول کیلئے نبردآزماہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close