پی ٹی آئی نے ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی‎

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر سپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کی پیشکش کومسترد کر دیا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات صرف خواہشات سے نہیں بلکہ مستحکم ارادوں سے ہوتے ہیں،اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات سنجیدگی سے شروع کئے تھے لیکن حکومت نے ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا اس لئے اب مذاکرات کا باب بند ہوگیا۔اب ہم مذاکرات نہیں کرینگے۔ حکومت کے ارادے ٹھیک ہیں اور نہ ہی ان کی نیت یہی وجہ تھی کہ مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ اب کسی قسم کے مزید مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

ہم نے مذاکرات صرف ملکی مفاد کی خاطر شروع کئے تھے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تھا ۔ہم نے حکومت سے جائزمطالبات کئے تھے لیکن حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تھے اس لئے اب ہم نے مذاکرات کا چیپٹر بند کر دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی ۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دوٹوک الفاظ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق واضح بتادیاتھا۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کیلئے دروازے بند نہیں کئے تھے۔ تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close