بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
فیصل چودھری آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے،پولیس نے فیصل چودھری کو جیل سے واپسی پر حراست میں لےکر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فیصل چودھری کی جیل عملے کو گالیاں دینے کی بھی ویڈیو سامنے آئی تھی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری کی جیل عملے کو ننگی گالیاں دینے کی ویڈیو سامنے آئی تھی،فیصل چودھری کو جیل عملہ نے سماعت شروع ہونے تک انتظار کا کہاتھا،فیصل چودھری نے سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو ننگی گالیاں دینا شروع کر دیں،فیصل چودھری نے سیکیورٹی اہلکار سمیت تمام جیل انتظامیہ کو گالیاں دی۔
فیصل چودھری نے تکرار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بتاؤ کس نے مجھے جیل میں داخلے سے روکا ہے،مجھے اندر جانے دو جج جانے میں جانو،جس کلئیر کس نے کیا اس کا نام بتاؤ۔اس سے قبل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ جو کل ہوا وہ اندرونی گیٹ پر ہوا، اس پر آج نوٹس ہوگیا ہے، عدالتی احکامات جیل سپرنٹنڈنٹ کو واٹس ایپ پر بھجوا دیئے تھے۔ فیصل چودھری نے کہا کہ چھپے ہوئے چلمن سے لگے ہوئےہیں، جنہوں نے ویڈیو ریلیز کی، میرا قصور یہ ہےکہ میں بانی پی ٹی آئی کی گفتگو باہر بیان کرتا ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں