سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔
رینٹل سیلنگ میں 60 سے 125 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی ہے، ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے 6 شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی، رینٹل سیلنگ اسلام آباد، روالپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے لیے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔گریڈ ایک سے 6 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں 125 فی صد، گریڈ 7 سے 10 تک کے ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ میں 100 فی صد جبکہ گریڈ 11 سے 22 تک کے ملازمین کی رینٹل سلینگ میں 60 فی صد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
گریڈ ایک سے 2 کے ملازمین کا اسلام آ باد کے لیے 7029 سے بڑھا کر 15 ہزار 815روپے،گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 10 ہزار 980 روپے سے بڑھا کر 24 ہزار 705روپے، گریڈ 7 سے 10 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 16 ہزار 403 روپے سے بڑھا کر 32 ہزار 806 روپے، گریڈ 11 سے 13 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 27 ہزار 744 روپے سے بڑھا کر 35 ہزار 590 روپے کرنے کی تجویز ہے۔
اسی طرح گریڈ 14 سے 16 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 31 ہزار 85 روپے سے بڑھا کر 49 ہزار 736 روپے،گریڈ 17 سے 18 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 41 ہزار 147 روپے سے بڑھا کر 65 ہزار 835 روپے، گریڈ 19 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 54 ہزار 704 روپے سے بڑھا کر 87 ہزار 526 روپے،گریڈ 20 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے 68 ہزار 700 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 9 ہزار 920 روپے کرنے کی تجویز ہے۔
گریڈ 21 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے ہاؤس رینٹل سیلنگ 82 ہزار 261 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 31 ہزار 618 روپے اور گریڈ 22 کے ملازمین کا اسلام آباد کے لیے رینٹل سیلنگ 98 ہزار 444 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 57 ہزار 510 روپے کرنے کی تجویز کی سفارشات کی گئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں