اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ 26ویں ترمیم کی منظوری کے بعد بانی نے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ۔ بانی نے ایک مرتبہ پھر کہاکہ ہم انتشار نہیں چاہتے۔
صحافی نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ آرمی چیف کو بانی کی جانب سے خط لکھے جانے پر کیا کہیں گے ، اس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے ، کچھ باتیں ہیں جسکی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے مابین دوریاں بڑھ رہی ہیں، خط کی تفصیلات آپ سے شیئر کردی جائینگی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے صحافیوں کی موجودگی میں کہاکہ میں نہیں چاہتا فوج اور عوام میں دوریاں بڑھیں، بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں اور وکلا کی موجودگی میں سب باتیں کیں ۔ بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ فوج ملک کے لیئے قربانیاں دے رہی ہے ، حکومت کی غلطیوں کی سزا فوج کو بھگتنا پڑرہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ 26ویں ترمیم کی منظوری کے بعد بانی نے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ،بانی نے ایک مرتبہ پھر کہاکہ ہم انتشار نہیں چاہتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں