فیصل واوڈا نے ایک اور دعویٰ کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کوسزائے موت ہوگی یا پھرعمرقید ہوگی، میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، وہاں سے اچھی خبرلائوں گا، عدالتی فیصلوں کا ریورس ہونا بحیثیت قوم شرمندگی کا باعث ہے، گنڈاپور وزیراعلی اورنہ بیرسٹرگوہرچیئرمین پی ٹی آئی نظرآرہے ہیں، حکومت اور پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید کوئی وعدہ معاف گواہ نہیں بن رہے، جنرل (ر) فیض حمید کی سزا اور کورٹ مارشل نہیں رکے گا، آرمی چیف نے احتساب کا عمل شروع کیا ہے، جنرل فیض کی سزا نہیں رکے گی۔انہوں نے کہا کہ 1010 گاڑیوں کی خریداری روک دی گئی، چیئرمین ایف بی آر نے مجھ سے بات کی ہے، مجھے ایف بی آر افسران کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھ پر ایف آئی اے جانے کیلئے بہت دبا ہے، میں کوئی کمزور آدمی نہیں ہوں، تمام شواہد موجود ہیں، میرے ساتھ کچھ ہوا تووہ کروں گا کہ ان کی 7نسلیں یاد رکھیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جنید اکبر اچھا چہرہ ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ مخلص ہیں لیکن وہ عمران خان کے لئے کچھ نہیں کرسکیں گے، علی امین گنڈا پوراب وزیراعلی کے پی بھی نہیں رہیں گے، مسلم لیگ ن کی حکومت ان کو بچانے کی کوشش کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close