امریکا سےعاشق کی تلاش میں آنےوالی خاتون پینترے بدلنے لگی۔ نوجوان پردھوکہ دینے کاالزام لگانے والی اونیجا نےائرپورٹ پرمنی ایکسچینجرپرفراڈ کا الزام دھردیا۔
کہا اس کے ہزاروں ڈالرزہتھیائےگئے۔ بدلے میں بہت کم روپے ملے۔ خاتون کاکہناتھا پہلے بیس ہزارڈالرزدیے جائیں پھرپاکستان چھوڑنے کے بارے میں سوچوں گی۔
کراچی میں کی ٹیم نےامریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے خصوصی انٹرویوکیا ہےجس میں پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے امریکی خاتون نے جواب دیا کہ میرانام اونیجااحمد ہے، میں پاکستان سے ہوں، میں پاکستان میں پیدانہیں ہوئی لیکن میراتعلق یہیں سےہے۔
امریکی خاتون نے بتایا کہ مجھے20ہزارڈالرفنڈ کےطورپرچاہئیں، جبکہ یہاں رہنے کیلئےہفتہ وار5سے 10 ہزاررقم چاہئے، میں حکومت پاکستان سےایک گھرکامطالبہ کرتی ہوں۔ میں عمارت میں درست طریقے سے بجلی چاہتی ہوں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں