سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک ہو گئے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 29 اور 30 جنوری کی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور 6خوارج کو ہلاک کر دیا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر اسرار اور سپاہی محمد نسیم نے جامِ شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق میجر اسرار آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں