الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے پر 5 مزید ارکان کی رکنیت بحال کر دی ہے۔
گوشوارے جمع کروانے پر سینیٹر عبدالقدوس کی رکنیت بحال کی گئی جبکہ پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کے ایک ایک رکن اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے دو ارکان کی رکنیت بحال کی گئی۔الیکشن کمیشن نے رکنیت بحال ہونے والے ارکان کے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی تھی۔مالی سال 2023۔2024 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت معطل کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں