کون کون سے سرکاری ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جانیوالا ہے ؟جانیں

خیبر پختونخوا میں نگران دور حکومت میں 9 ہزار 762 بھرتی ملازمین کی فہرست سامنے آگئی، بھرتی سرکاری ملازمین کو سروس سےفارغ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں نگران دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی فہرست تیار کرلی گئی ، نگراں حکومت دورمیں 9ہزار 762 بھرتیاں ہوئیں۔بھرتیاں 23 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک کی گئیں، نگراں دورمیں سب سےزیادہ 4ہزار19بھرتیاں پولیس میں ، محکمہ بلدیات 192، محکمہ جیل خانہ جات میں 159بھرتیاں کی گئیں۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم 702، محکمہ صحت میں 693 افراد اور محکمہ ایلمنٹری وسیکنڈری ایجوکیشن میں2 ہزار323 افراد بھرتی کئے گئے جبکہ محکمہ محنت،محکمہ داخلہ و دیگر اداروں میں بھی بھرتیاں کی گئیں۔یاد رہے کےپی اسمبلی میں خیبرپختونخوا ملازمین 2025 بل منظور کیا گیا تھا، جس کے تحت نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو سروس سےفارغ کیا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close