پی ٹی آئی نے بڑا اعلان کر دیا‎

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے اور احتجاج کا اعلان کردیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بچھر کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف لاہور میں جلسہ بھی کرے گی اور احتجاج بھی ، پنجاب اور لاہور کی ہم نے حکمت عملی بنا لی ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو ملک بھر میں کیا ہو گا 7 فروری کو بتائیں گے، پولیس ہی نہیں ساری فورسز پیچھے لگ جاتی ہیں اس لیے ابھی بس یہ کہوں گا کہ جو ہم نے حق کی لڑائی کرنی ہے جو موقع ملے گا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close