اہم ترین ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کی ایک اور اعلیٰ سطح ملاقات

اسلام آباد(پی این آئی)ذرائع کے مطابق اہم ترین ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور اعلیٰ سطح ملاقات ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ بات چیت جاری ہے، آرمی چیف سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کی پس پردہ ایک اور اعلیٰ سطح ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے، بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات بارے بریفنگ بھی دی، ملاقات 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹر گوہر نے پس پردہ بات چیت پر محتاط رویہ اپنانے کی درخواست کی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کی ملاقات میں علی امین گنڈا پور سے صوبے میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کرپشن معاملات پر علی امین گنڈا پور کی سرزنش کی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ مانگنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو گورننس کے مسائل درست کرنے کی تلقین کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close