حکومت پاکستان نے قومی شناختی کارڈ ایکٹ 2002 میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت خصوصی افراد اور اعضاء عطیہ کرنے والوں کے لیے منفرد شناختی کارڈز جاری کیے جائیں گے۔
نادرا کے ترجمان کے مطابق، یہ اقدام خصوصی افراد کی سہولیات میں اضافے اور ان کی بہتر شناخت کے لیے کیا جا رہا ہے۔خصوصی افراد کو وہیل چیئر کے لوگو (ؒLogo) کے ساتھ تاحیات معیاد کے منفرد شناختی کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔ مزید یہ کہ، خصوصی بچوں کے بے فارم یا نوعمرکارڈ پر بھی وہیل چیئر کا نشان شامل ہوگا تاکہ ان کی پہچان آسان ہو سکے۔
اِس کے علاوہ، اعضاء عطیہ کرنے والوں کو بھی ایک خصوصی کارڈ فراہم کیا جائے گا، جو تاحیات درستگی کے ساتھ ہوگا اور اس پر وہیل چیئر اور عطیہ دہندہ کی علامت موجود ہوگی۔ اعضاء کے عطیہ کے لیے متعلقہ اداروں میں رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ یہ ترامیم آئندہ گزٹ میں نوٹیفکیشن کے بعد نافذ العمل ہوں گی اور ان پر باضابطہ عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔یہ منفرد اقدام نہ صرف خصوصی افراد کی زندگی کو آسان بنائے گا بلکہ اعضاء عطیہ کرنے کی حوصلہ افزائی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں