حکومت کا گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنیوالے عازمین کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو تقریبا 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ رقوم کی واپسی کیٹیگری کے حساب سے کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سال عازمین کو اتنے ہی پیسوں میں زیادہ سہولتیں دی جائیں گی، ہرحاجی کو اندازا 40 ہزار روپے تک واپس ملیں گے، پرانی قیمت پر ہی منی میں اس سال عازمین کو اضافی سہولتیں فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ اس سال حج کے دوران عازمین کو تین وقت کا کھانا دیا جائے گا، منی میں اس دفعہ روم کولر کی جگہ ائیر کنڈیشنڈ دیا جائے گا۔گزشتہ سال حجاج کیلئے منی میں کپڑوں کے خیمے تھے لیکن اس سال جپسم کے بنے خیمے حجاج کو فراہم کئے جائیں گے،عازمین کو سب سے بڑی سہولت روڈ ٹو مکہ کی حاصل ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close