اہم رہنما کو بڑی ذمہ داری سونپ دی گئی

مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک کو حکومت میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔

مصطفیٰ ملک کو وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کا فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے، مصطفیٰ ملک وزارت مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی کا فوکل پرسن بھی مقرر کیا گیا ہے۔مصطفیٰ ملک مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہیں، مصطفیٰ ملک وفاقی وزیر چودھری سالک کی وزارتوں میں بطور رابطہ کار اور مشیر خدمات انجام دیں گے۔
دونوں وزارتوں کی جانب سے مصطفیٰ ملک کی تعیناتی کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چودھری سالک کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ ملک کی تقرری سے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں مدد ملی، مصطفیٰ ملک کی تقرری وزارتی امور میں بھی مدد دے گی۔چودھری سالک حسین کا کہنا تھا کہ وزارتیں پارٹی اور قوم کی امانت ہیں، ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس حوالے سے مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ اعتماد پر چودھری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں کا مشکور ہوں، کوشش ہو گی چودھری شجاعت کا سیاسی رواداری اور حب الوطنی کا مشن آگے بڑھاو¿ں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close