فوادچودھری کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات،اہم پیغام سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کے پی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں، اپوزیشن الائنس کے حوالے سےاسدقیصر اب لیڈ کریں گے،اس الائنس کو آگے بڑھانے پر بانی پی ٹی آئی کی توجہ ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کے پی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے ہیں۔سیاست کے اعتبار سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی اور محمود اچکزئی کو کہا کہ آئندہ اگر مزاکرات ہوتے ہیں تو اس میں شامل ہوں۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ انھوں نے اسد قیصر کے ذمے لگایا ہے کہ اپوزیشن الائنس کے حوالے سے وہ اب لیڈ کریں گے،بڑا الائنس بنانا چاہئیے، اس حوالے سے ملاقاتوں کو بانی نے سراہا ہے۔اس الائنس کو آگے بڑھانے پر بانی پی ٹی آئی کی توجہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close