مولانا فضل الرحمان کو بڑادھچکا، ن لیگ نے اہم وکٹ گرا دی‎

پشاور (پی این آئی) سابق صوبائی وزیر اور جے یو آئی (ف) کے رہنما رحمت سلام خٹک نے اپنے دوستوں سمیت مسلم لیگ( ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے شمولیت کا اعلان پشاور میں وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام کی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

صوبائی صدر مسلم لیگ (ن) انجینئر امیر مقام اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر رحمت سلام خٹک کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق گورنر کے پی اقبال ظفر جھگڑا، اراکین صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔انجینئر امیر مقام نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے رحمت سلام خٹک کو مسلم لیگ (ن) کی ٹوپی پیش کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان اور صوبائی و ضلعی قیادت کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close