علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تین ماہ سے وکلا علی امین کے خلاف شکایات کررہے تھے اور علی امین نے خود بھی سلمان اکرم راجا سے پارٹی عہدے چھوڑنے کی بات کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید اکبر کو پارٹی کا صدر بنانے پر علی امین کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اور بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، جنید اکبر کی ملاقات میں بھی علی امین کے خلاف باتیں ہوئیں۔ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں جنید اکبر اور عاطف خان کی صوبے کے گورننس پر بھی بات ہوئی اور ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر سخت ناراضی کا اظہار کیا جبکہ ملاقات میں پی ٹی آئی کی حالیہ مظاہروں میں علی امین کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو میں سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور کی مرضی سے جنید اکبر کو پارٹی صدر بنایا گیا، eلی امین پارٹی قیادت کو کہہ چکے تھے کہ صوبائی صدر کا عہدہ کسی اور کودیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد ہے۔خیال رہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے پارٹی کی صوبائی صدارت کا عہدہ واپس لے لیا اور ان کی جگہ اب جنید اکبر کو پارٹی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close