اسلام آباد، رن وے پر کتا آ گیا، غیر ملکی پرواز کے 250 مسافروں کو موت چھو کر گزر گئی

دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیرملکی ایئرلائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران کتا رن وے پر آنے کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ کے وقت کتے کی موجودگی پر اے ٹی سی نے طیارے کے کپتان کو فوری آگاہ کیا۔اے ٹی سی کی ہدایت پر کپتان نے لینڈنگ کے بجائے طیارے کو چکر لگوایا، تاہم دوسری بار کوشش پر کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ طیارے میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔دوسری جانب ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکسی کرنے والے پائلٹ نے رن وے پر کسی جانور کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اسی وقت غیرملکی طیارے کو لینڈنگ کرنا تھی اور رن وے کی جانچ کا وقت نہیں تھا، اس لیے غیرملکی ایئر لائنز کے طیارے کی لینڈنگ روک کر اسے گراؤنڈ کروایا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے کلیئر ہونے کی تصدیق کے بعد طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close