ٓجمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کو پتہ نہیں کہ کچھ معاملات اسٹیٹ کے تحت ہوتے ہیں، جرگہ عمائدین کو شکایت ریاست سے ہے۔
ڈی آئی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلیوں کی آواز کو سنا جائے، ہم ایک اور جرگہ بلائیں گے، جس میں اگلا لائحہ عمل طے ہوگا۔اس سے قبل قبائلی علاقوں کے مشران نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر جرگہ کیا، جس میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان، جنوبی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران شریک تھے۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2012 سے ہم نے مستقل قبائلی جرگہ بنایا ہوا ہے، قبائلی جرگے میں مختلف مذاہب، مسلک اور شعبے کے لوگ شامل ہیں، حق یہ بنتا ہے کہ میں تمام قبائل اور تمام مشران سے ایک ایک کرکے ملاقات کروں، وقت کی کمی کی وجہ سے میں سب کو اکیلے اکیلے نہیں مل سکا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ میں خود کو قبائل کا حصہ سمجھتا ہوں، جب بھی قبائل کا مسئلہ آتا ہے ہمارے اندر ایک تحریک جنم لے لیتی ہے، ہم ہمیشہ قبائلوں کے حق کے لیے بات کرتے ہیں، میں نے ہمیشہ قبائل اور اس خطے میں امن کے لیے کوششیں کی ہیں اور کرتا رہوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں