بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے چوتھے دور سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملنے کی شرط رکھ دی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 28 جنوری سے قبل مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی مؤقف ملاقات کے بعد دیں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کر دیے تھے اور اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا عمران خان نے کہا ہے حکومت کیساتھ مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہو گا۔
تاہم اگلے ہی روز چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں دوبارہ سوچ لیتے ہیں لیکن حکومت پہلے جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرے۔گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا چوتھا اجلاس 28 جنوری کو بلانے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے عمران خان نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پیغام دیا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی سیاست سے باہر نکلیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی جیل میں جنید اکبر اور عاطف خان سے کافی دیر تک گفتگو کرتے رہے، بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں جنید اکبر کو پارٹی معاملات درست کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں