صدر مملکت کو بڑا اختیار مل گیا‎

اسلام آباد(پی این آئی) ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ن لیگ سے پاورشیئرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدرمملکت کو دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن سے مذاکرات کے لئے تمام کمیٹیاں تحلیل کردی گئیں ہیں۔ن لیگ سے پاور شئیرنگ فارمولے پر مذاکرات کا اختیار صدر مملکت کو دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم سے پاور شئیرنگ فارمولے پر مذاکرات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سی ای سی اجلاس میں وفاق کی جانب سے زرعی ٹیکس لگانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، سی ای سی نے زراعت پر عائد ٹیکس 45 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد کرنے کی تجویز دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close