26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق درخواست ایڈووکیٹ وسیم عباس کی جانب سے دائر کی گئی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت ، سپیکر اسمبلی، جوڈیشل کمیشن اور اٹارنی جنرل پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم براہ راست بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close