اسلام آباد ( پی این آئی)مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 28جنوری کو مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا،حکومت اگر کمیشن بنانے پر رضا مندہے تو پھر بانی سے مذاکرات کی بات کریں گے، یہ مطالبہ نہیں کیا کہ قیدیوں کو ایگزیکٹو آرڈر سے رہا کریں، یہ مطالبہ ہے کہ عدالتوں پر پریشر کو ختم کیا جائے۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں سیاسی استحکام آئے، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ سیاسی استحکام کیلئے دو قدم آگے بڑھتی ہے ، ہم صرف دو مطالبات رکھے ہیں، ہم نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، کمیشن میں میرٹ پر ججز کو شامل کیا جائے، تاکہ میرٹ پر تحقیقات کی جائیں، دوسرا مطالبہ کہ ہمارے قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، پی ٹی آئی نے کہیں نہیں کہا کہ قیدیوں کو ایگزیکٹو آرڈر سے رہا کریں، قیدیوں کی رہائی عدالتی عمل کے ذریعے چاہتے ہیں، یہ کہا تھا کہ انصاف کے عمل میں رکاوٹ نہ بنیں، عدالتوں پر پریشر کو ختم کیا جائے۔
پی ٹی آئی نے 28جنوری کو مذاکراتی عمل میں شامل ہونے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ میٹنگ میٹنگ نہیں کھیلیں گے، میڈیا پر پابندیاں لگانے کیلئے پیکا ایکٹ پاس کیا گیا، حکومت مارشل لاء سے بھی دو قدم آگے بڑھ رہی ہے، پوری قوم کو چاہئے کہ اپنے حق کیلئے نکلیں۔ حکومت نے کہا تھا کہ سوموار کو ملاقات کروائیں گے، یہ ڈ می ہیں ان کے پاس ملاقات کروانے کا بھی اختیار نہیں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں