اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلمان منصور کو معطل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سلمان منصور کی معطلی کی منظوری ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں دی گئی۔ سلمان منصور نے 26ویں ترمیم کیخلاف بطور سیکرٹری آئینی درخواست داخل کر رکھی تھی۔رولز کے تحت صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری لینا ضروری تھی جو نہیں لی گئی۔
صدرسپریم کورٹ بار رؤف عطا کا کہنا ہے کہ سیکرٹری بار کو آج وضاحت کےلیے طلب کیا گیا تھا لیکن سیکرٹری سلمان منصور وضاحت دینے کے بجائے آئے نہیں جس پر سلمان منصور کو رولز کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا۔
فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سیکرٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور نے کہا کہ قواعد میں کسی عہدیدار کو معطل کرنے کی کوئی شق نہیں کوئی کسی کومعطل نہیں کر سکتا، ایگزیکٹو کمیٹی کسی ایگزیکٹو ممبر کو بھی معطل نہیں کر سکتی ایسوسی ایشن کےپاس اختیار نہیں، معطلی کابیان محض صدر کا زبانی بیان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں