نگراں دورِ حکومت میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنےکا بل صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔
بل کے مطابق کےپی ملازمین بل 2025 کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کی بھرتیوں پر ہو گا تاہم سن اور اقلیتی کوٹہ، کمیشن کے ذریعے بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا۔
ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائےگی اور اس 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے تمام ادارے نگراں دور کی بھرتیوں پر 30 دن میں رپورٹ مرتب کریں گے۔ملازمین سے متعلق کمیٹی کافیصلہ حتمی ہو گا۔ بل کامقصد نگراں دور کی بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دینا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں