قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین سٹاف کو مغرب سے قبل چھٹی کی اجازت مل گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی خواتین سٹاف ممبران کو سیشن کے دوران مغرب سے قبل گھر جانے کی اجازت دے دی۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے اور ہم خواتین کو پیشہ ورانہ اور گھریلو ذمہ داریوں میں توازن فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
ویمن پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے اور پارلیمنٹ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کا یہ فیصلہ خواتین کو ملازمت اور خاندان کے توازن میں سہولت فراہم کرے گا۔
کنوینئرپارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس نکہت شکیل اور ایم این اے شائستہ پرویز ملک نے بھی اس اقدام کوقابل ستائش قرار دیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں