اسلام آباد(پی این آئی)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک احمد خان بھچر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے ملک احمد خان بھچر کو اڈیالہ جیل طلب کیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر بانی پی ٹی آئی کو پارٹی کے اراکین اسمبلی کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے، اور پنجاب میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بھی گفتگو کریں گے۔ملک احمد خان بھچر پنجاب میں پارٹی کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دیں گے۔اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر 8 فروری احتجاج کے حوالے سے بھی بانی پی ٹی آئی کو پلان سے آگاہ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں