عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے ایک اور بری خبر

اسلام آباد(پی این آئی)توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ہائیکورٹ سے فوری ریلیف نہ مل سکا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے سے 28 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے کیس دوسرے بنچ کو بھیجنے کی استدعا کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے توشہ خانہ ٹو کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعاکردی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ کریمنل کارروائی کو اس موقع پر اسٹے کرنے کی کوئی عدالتی نظیر موجود نہیں۔دوسرے فریق کو آ جانے دیں، دونوں کو سُن کر دیکھ لیتے ہیں۔ہم آپکی درخواست پر نوٹس کر کے دوسرے فریق کو بھی سن لیتے ہیں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اس سے پہلے اس کیس سے متعلق پانچ درخواستیں سن چکے ہیں۔مناسب ہو گا کہ یہ عدالت بریت کی درخواستیں بھی اُسی عدالت میں واپس بھیج دے۔جس پر جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ وہ ضمانت کی درخواستیں تھیں یہ الگ معاملہ ہے۔یہ عدالت کیس سُنے گی، آپ کیس کے میرٹس پر دلائل دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close