راولپنڈی (پی این آئی ) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے سمبازہ میں کاروائی کے دوران 6 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ، ژوب کے علاقے سمبازہ میں فورسز نے کاروائی کی، جس میں 6 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ہلاک دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ پاکستان بار بار افغان عبوری حکومت سے مئوثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کرتا آرہا ہے۔توقع ہے کہ افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، توقع ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہوگی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز سرحد کو محفوظ بنانے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں