خواجہ آصف اور بلاول بھٹو کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

وزیر دفاع خواجہ آصف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ہائی پاور سلیکشن بورڈ کا ممبر تعینات کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف اور بلاول بھٹو زرداری کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ہائی پاور بورڈ میں پہلی مرتبہ سیاسی شخصیات کی تعیناتی کی گئی ہے، وزیر اعظم، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، پرنسپل سیکرٹری اور متعلقہ وزارت کا سیکرٹری بورڈ کے ممبر ہوتے ہیں۔

ہائی پاور سلیکشن بورڈ گریڈ 21 اور 22 میں تعیناتی اور پروموشن کا فیصلہ کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close