عازمین حج کیلئےمنفرد سہولت کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)’گھر سے گھر تک‘‘، حج عازمین کے لیے وزارت مذہبی امور نے منفرد سہولت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عازمین حج کی مدد اور فرائض کی ادائیگی کے لئے نئی پالیسی تیار کرلی گئی ہے۔ جس کے تحت عازمین کے لیے سرکاری ناظمین پاکستان سے ہی مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ150عازمین پر ایک ناظم،مجموعی طور پر 600 ناظمین مقرر ہوں گے۔ عازمین اپنے گروپ ناظم کی قیادت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوں گے۔ناظم پاکستان سے روانگی اور واپسی تک پورے گروپ کا نگران ہوگا۔ناظم پاکستان سے عازمین کے ہمراہ جائے گا،واپسی تک ساتھ رہے گا۔

ذرائع کے مطابق ناظمین سعودی عرب میں رہائش اور مناسک حج میں رہنمائی کریں گے۔ناظم کی معاونت میں فریضہ حج بہتر طریقے سے ادا ہوگا۔فلائٹ شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی عازمین کو ناظم کی اطلاع دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close