اسلام آباد (پی این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کردیا گیا۔
سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات سے متعلق ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کی سماعت کل ہونا تھی تاہم سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کر دیا۔ڈی لسٹنگ نوٹس رجسٹرار آفس نے جاری کردیا۔ ڈی لسٹنگ کے بعد کل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذد عباس کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایڈیشنل رجسٹرار کی غلطی کی وجہ سے کیس آئینی بینچ کی بجائے ریگولر بینچ میں لگا، کیس غلط بینچ میں لگنے کی وجہ سے وسائل اور عدالتی وقت کا ضیاع ہوا۔ چیف جسٹس پاکستان نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو مقدمات کا اسکروٹنی جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا،کسٹم ایکٹ سے متعلق درخواستیں 27 جنوری کو آئینی بینچ میں سماعت کیلیے مقرر ہونگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں