شیر افضل مروت نے اپنے خلاف باتیں کرنیوالوں کو اہم پیغام دیدیا

پشاور (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنے خلاف باتیں کرنیوالوں کو دبنگ انداز میں “پیغام ” دیدیا ۔

“جیو نیوز ” کے مطابق پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کسی کی مجال نہیں کہ میرے خلاف باتیں کریں۔ اگر میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب تو میں دوں گا۔شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو موجودہ صورتِ حال سے نکالنے کے لیے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔مذاکرات کی طرف پوری قوم کی نظر ہے۔ میاں صاحبان کے درمیان ملاقات سے حکومت کی سنجیدگی کا اشارہ ملتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close