ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، عارف علوی دعوت کے باوجود کیوں نہیں گئے؟

کراچی(پی این آئی)سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ موصول ہوا تھا، ملک کے سیاسی حالات کے باعث میں نے تقریب حلف برداری پر نہ جانے کا فیصلہ کیا،د عوت نامہ دینے پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ 2014میں بھی مجھ پر دہشتگردی کا مقدمہ تھا، جب سے میں پروفیشنل دہشتگردبن چکا ہوں،2014میں پولیس والے نے بیان دیا تھا کہ صدر صاحب بندوق سپلائی کرتے تھے،ان کاکہناتھا کہ جب میں خود عدالت گیا تھا اور میں نے صدارتی استثنیٰ کو ختم کیا تھا، موجودہ صدر نے 3میں چار بار اپنے مقدمات میں صدارتی استثنیٰ حاصل کی،میں نے ناکوئی چوری کی، ناکرپشن، مجھے صدارتی استثنیٰ نہیں چاہئے۔

عارف علوی نے کہاکہ 26ترمیم پر کہہ رہے تھے عدالتی نظام میں انصاف نہیں ہوتا ٹھیک کرنے آئے ہیں،26ویں ترمیم نہیں ہے یہ پاکستانی آئین کی تدفین ہے،ان کاکہناتھا کہ غریب کے ساتھ پاکستان میں انصاف ہوتا ہی نہیں ہے،ہر چیز کا حل بات چیت ہے، مذاکرات دولیول پر ہیں،جن کے پاس کوئی اختیار نہیں وہ بھی خانہ پری کررہے ہیں،26ویں ترمیم کے ووٹ پورے کرنے کیلئے لوگوں کو اغوا کیا گیا۔سابق صدر نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ نے رجیم چینج کا آغاز کیا، بائیڈن انتظامیہ کا رویہ دنیا بھر میں مداخلت اور جنگیں شروع کرنا تھا، امید ہے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی تبدیل ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close