ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی مل گئی

کراچی ( پی این آئی ) صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل و گیس کے نئے ذخائرکی تفصیل پاکستان سٹاک ایکسچیبج کو ارسال کی ہے، اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ 7 میں پہلی بار ملٹی فزیو کیمیکل سٹیمیولیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا، پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ 375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی اور خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا۔
او جی ڈی سی ایل کا خط میں مزید کہنا ہے کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائر دریافت ہوئے، دو ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.5 کلومیٹر پائپ لائن سے اینگرو فرٹیلائزر کو گیس منتقل کی جارہی ہے۔

دوسری طرف وزارت توانائی نے گیس پیداواری کمپنیوں کو 35 فیصد گیس نجی کمپنیوں کو بیچنے کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ گیس کی تھرڈ پارٹی سیل سے تیل و گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی، ایس آئی ایف سی کی کوششوں کے نتیجے میں پیٹرولیم پالیسی میں ترمیم کی گئی پہلے سال 100 ملین کیوبک فٹ تھرڈ پارٹی کے ذریعے فروخت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close