اب مریم نواز تھوڑا ثواب کما لیں، علیمہ خان کا طنز

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ساری دنیا میں مذاق بن گیا۔ آپ نے کہہ دیا القادر یونیورسٹی کو حکومت کی تحویل میں لے لیں، اب مریم نواز اس ادارے کو چلا کر تھوڑا ثواب کمائیں گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں مجھے یہ سزا اس لیے سنائی گئی کہ میں کوئی ڈیل کر لوں، انہوں نے کہا کہ میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا، مقدمات کا سامنا کروں گا۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا اس فیصلے کا مذاکراتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، ہائیکورٹ میں جا کر یہ سارا کیس مزید کھلے گا، سارے نام آپ پھر سے سنیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close